’جڑواں 2‘ کا اچھا آغاز

’جڑواں 2‘ کا اچھا آغاز

رواں برس بولی وڈ کی متعدد فلمیں شائقین کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکیں، یہاں تک سلمان خان کی ’ ٹیوب لائٹ‘ شاہ رخ خان کی ’جب ہیری میٹ سیجل‘ اور رنبیر کپور کی ’جگا جاسوس‘ بھی اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہیں۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران ریلیز ہونے والی متعدد بولی وڈ فلموں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، صرف اکشے کمار کی ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ ہی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی اجے دیوگن اور عمران ہاشمی کی فلم ’بادشاہو‘ بھی کوئی خاص دھوم مچانے میں ناکام رہی، تاہم اس فلم نے شاہ رخ اور سلمان خان کی فلموں کے مقابلے اچھی کمائی کی۔
سلمان خان کی 1990 میں آنے والی فلم ’جڑواں‘ کے سیکوئل ’جڑواں 2‘ سے شائقین اور باکس آفیس کو کئی امیدیں وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’جڑواں 2‘ کا ٹریلر ریلیز
اور ابتدائی تین دن کی کمائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی۔
ورون دھون، جیکولین فرنانڈس اور تپسی پنو کی رومانٹک کامیڈی فلم ’جڑواں 2‘ نے ریلیز کے ابتدائی تین دن میں 37 کروڑ بھارتی روپے کے لگ بھگ کمائی کرکے کئی فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں